25 نومبر
تشکل شہید عارف الحسینیؒ کی طرف سے مدرسہ نوریہ میں 3:30 بجے تمرینی برنامہ ( مرحوم ومغفور السید وزارت حسین نقوی کے ایصال ثواب کے لیے مجلس) کا اہتمام کیا گیا تھا
ٹھیک 3:30 بجے برادران نے مرحوم کے ایصال ثواب کی خاطر قرآن خوانی کی اور پھر مسؤول محترم سید علی جعفر شمسی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمرینی برنامہ کے آغاز میں مرحوم کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور پھر برادر حافظ تصور عباس کو تلاوت کلام پاک کے لیے دعوت دی اس کے بعد برادر محمد آصف رضا اور برادر اشرف حسین سراج نے سوز و سلام پیش کیا اور خطیب برادر محمد ناظم حسین نے فضائل و مصائب بیان کیے دوران فضائل برادر ناظم صاحب نے کہا کہ مرحوم سید وزارت حسین نے موجودہ قائد کے دور تک لوگوں کے اذہان میں قیادت کی فکر کو صحیح طریقے سے ہم تک پہنچانے اور اسکی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے بعد ماتمداری ہوئی جس میں برادر سید شہباز رضا نقوی نے نوحہ خوانی کی اور اس کے بعد برادران میں پذیرایی تقسیم کی گئی
اور دوران نظامت مسؤول تشکل برادر محترم سید علی جعفر شمسی نے تشکل کے مختلف برناموں کا تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ برادران زائرین حسینی کو سفر حسینی کی نعمتوں کو یاد دلاتے ہوئے ان سے دلی کیفیتوں پر مشتمل تحریری سفرنامہ کا مطالبہ کیا اس تمام پروگرام کو معاون مسؤول فرہنگی برادر محسن رضا کشمیری نے تصویروں میں محفوظ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

منبع : تشکل شہید عارف الحسینی(رہ) اصفہان |تقریری برنامہ
برچسب ها : برادر ,حسین ,مرحوم ,ہوئے ,مسؤول ,نقوی ,وزارت حسین ,برادر محمد ,جعفر شمسی ,حسین نقوی ,تمرینی برنامہ